ویتنام: سیلاب کی وجہ سے 15 افراد ہلاک

ویتنام میں طوفان اور شدید باد و باراں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 15 افراد ہلاک 8 لاپتہ

824793
ویتنام: سیلاب کی وجہ سے 15 افراد ہلاک

ویتنام میں طوفان اور شدید باد و باراں کے نتیجے میں سیلاب کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حکام کے مطابق سیلاب نے ویتنام کے نگہ ان، ہووا بن اور ین بائی کے علاقوں کو شدت سے متاثر کیا ہے اور سیلابی ریلے کی وجہ سے 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ 8 افراد لاپتہ ہیں۔

واضح رہے کہ ویتنام میں ہر سال طوفانوں اور سیلابوں کی وجہ سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو جاتے ہیں۔

رواں سال کے ماہِ اگست میں بھی  ملک کے شمالی حصے میں آنے ولاے سیلاب کے نتیجے میں کم از کم 26 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔



متعللقہ خبریں