امریکہ نےکیوبا کے 15سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

امریکی انتظامیہ نے حکومت کیوبا   کو مطلع کر دیا ہے  کہ  واشنگٹن میں متعین  کیوبا کے سفارت خانے کے 15 اہل کاروں کو ملک بدر کر دیا جائے گا

819808
امریکہ نےکیوبا کے 15سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

امریکی انتظامیہ نے حکومت کیوبا   کو مطلع کر دیا ہے  کہ  واشنگٹن میں متعین  کیوبا کے سفارت خانے کے 15 اہل کاروں کو ملک بدر کر دیا جائے گا۔

محکمہٴ خارجہ کے ایک اعلیٰ اہل کار نے گزشتہ  روز اخباری نمائندوں کو بتایا کہ کیوبا کے سفارت کاروں کے پاس ملک چھوڑنے کے لیے 7 دن  کا وقت ہے۔

 یاد رہے کہ اس اعلان سے تقریباً ایک ہفتہ قبل امریکہ نے ہوانا میں اپنے سفارت کاروں کی تعداد کم کردی تھی جس کا سبب کیوبا میں امریکی اہل کاروں پر حملے کا پراسرار معاملہ تھا۔

دوسری جانب،  امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ کیوبا کے ساتھ امریکہ کے سفارتی تعلقات بحال ہیں اور ان حملوں کی تفتیش کے سلسلے میں کیوبا کے ساتھ تعاون جاری رکھا جائے گا۔

محکمہٴ خارجہ کے اعلیٰ اہل کار نے مزید کہا کہ طبی بنیادوں پر ہوانا  میں بیمار ہونے والے امریکی سفارت کاروں کی تعداد 21 سے بڑھ کر 22 ہو گئی ہے۔

 دریں اثنا٫کیوبا کے وزیر خارجہ  برونو روڈریگز نےکیوبا کے 15 سفارت  کاروں کی  ملک بدری کے واقعے  کو غیر ذمہ دارانہ قرار دیا ہے۔



متعللقہ خبریں