جاپان کے وزیر اعظم نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جبکہ بائیس اکتوبر کو عام انتخابات ہوں گے

آبے نےاس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ   سخت سفارتی اور دفاعی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے لے انہیں بھرپور عوامی مینڈیٹ چاہیے۔ ان کے بقول آئندہ انتخابات جاپان اور اس کی اگلی نسل کے مستقبل کے بارے میں ہیں

816094
جاپان کے وزیر اعظم  نے پارلیمنٹ کو تحلیل کردیا جبکہ بائیس اکتوبر کو عام  انتخابات ہوں گے

جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے نے آج  قومی اسمبلی  کو  تحلیل کر دیا۔

انہوں نے عام انتخابات 22 اکتوبر کو منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے ۔

آبے نےاس موقع پر بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ   سخت سفارتی اور دفاعی پالیسیوں کو آگے بڑھانے کے لے انہیں بھرپور عوامی مینڈیٹ چاہیے۔ ان کے بقول آئندہ انتخابات جاپان اور اس کی اگلی نسل کے مستقبل کے بارے میں ہیں۔

کہا جا رہا ہے کہ آبے حکمران لبرل ڈیموکریٹک پارٹی پر اپنی گرفت مضبوط کرنے کی کوششوں میں ہیں تاکہ وہ اگلے پارلیمانی انتخابات میں اپنی پارٹی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر وزارت عظمیٰ کے امیدوار بن سکیں۔

خبر  کے مطابق، جاپانی وزیراعظم شینزو آبے  نے کچھ روز  پہلے قبل از وقت انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا جس پر انہوں نے عملدر آمدکرتے ہوئے  پارلیمان  کے ایوان زیریں کو تحلیل کر دیا ہے ۔



متعللقہ خبریں