جمہوریہ کانگو: فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپیں 7 افراد ہلاک

مائی مائی علیحدگی پسند گروپ اور فوج کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 6 علیحدگی پسند  اور ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے جبکہ 5 علیحدگی پسندوں کو حراست میں لے لیا گیا

814324
جمہوریہ کانگو: فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان جھڑپیں 7 افراد ہلاک

جمہوریہ کانگو میں فوج اور علیحدگی پسندوں کے درمیان ہونے والی جھڑپوں میں 7 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ملک کے جنوبی صوبے کیوو  کے فوجی حکام میں سے 'ڈیڈونے کاسریکا  ' کے جاری کردہ بیان کے مطابق ملک کے مشرق میں واقع علاقے  فیزی میں مائی مائی علیحدگی پسند گروپ اور فوج کے درمیان جھڑپ کے نتیجے میں 6 علیحدگی پسند  اور ایک فوجی ہلاک ہو گیا ہے جبکہ 5 علیحدگی پسندوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ جمہوریہ کانگو کے مشرق میں موجود قدرتی وسائل پر قبضے کے لئے تقریباً 20سال سے مسلح گروپوں  کے حملے اور نسلی گروپوں کی جھڑپیں جاری ہیں۔

ملک کے مشرق میں 1960 کے سالوں میں نظریاتی بنیادوں پر مائی مائی تنظیم کا قیام عمل میں آیالیکن تنظیم بعد ازاں اپنے مقاصد سے ہٹ کر چوری، قتل و غارت گری اور اسمگلنگ جیسے جرائم کی وجہ سے پہچانی جانے لگی۔



متعللقہ خبریں