فلوریڈا طوفان کی تباہ کاریاں منظر عام پر آنی شروع

وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ متاثرہ علاقے میں بجلی کی  بحالی کو ایک ہفتہ لگ سکتا ہے

806129
فلوریڈا طوفان کی تباہ کاریاں منظر عام پر آنی شروع

امریکی ریاست فلوریڈا   کو اپنی زد میں لینے والے ارما طوفان کی تباہ کاریوں  سے  ہلاک شدگان کی تعداد 18 ہو گئی ہے۔

بروز  اتوار   ارما  طوفان   آنے کے بعد فلوریڈا  لوٹنے والے  مکین اپنے گھروں کو چھوڑی گئی حالت میں  نا پا سکے۔

مکانات کا نوے فیصد   منہدم  یا پھر  شدید   نقصانات  کا نشانہ بنا ہے۔

سب  سے بڑا  مسئلہ بجلی کا منقطع ہونا ہے، اتوار سے ابتک   60 لاکھ  کے قریب  مکانات اور کاروباری مراکز کو بجلی کی فراہمی  منقطع ہے۔

وائٹ ہاؤس نے اس حوالے سے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ متاثرہ علاقے میں بجلی کی  بحالی کو ایک ہفتہ لگ سکتا ہے۔

فلوریڈا میں   ایندھن کی  فراہمی میں  بھی  رکاوٹوں کا سامنا ہے، تا ہم علاقے کے  ہوائی  اڈے  وسیع پیمانے کے مالی نقصانات کے باوجود  آمدورفت کے  لیے  کھول دیے گئے ہیں۔

ماہرین نے تخمینہ ظاہر کیا ہے  کہ ہاروی کے بعد آنے والے ارما طوفان   سے امریکی معیشت کو 290 ارب ڈالر  کا نقصان  برداشت کرنا پڑا ہے۔

توقع ہے کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ بروز جمعرات  فلوریڈا کا دورہ کریں گے۔



متعللقہ خبریں