میں پورے عالم اسلام کو عید الضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: ریکس ٹلرسن

مکّہ اور مدینہ میں حج کا وقت قریب آ رہا ہے اور اس موقع پر میں پورے عالم اسلام کو عید الضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: ریکس ٹلرسن

799625
میں پورے عالم اسلام کو عید الضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں: ریکس ٹلرسن

امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلرسن نے مسلمانوں کو عید الضحیٰ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے بیان میں ٹلرسن نے کہا ہے کہ "مکّہ اور مدینہ میں حج کا وقت قریب آ رہا ہے اور اس موقع پر میں پورے عالم اسلام کو عید الضحیٰ کی مبارکباد پیش کرتا ہوں"۔

انہوں نے کہا کہ عید الضحیٰ عالمِ اسلام میں اتحاد  اور باہمی تعاون کی ایک مثال ہے اور اس میں رنگ و نسل کی تمیز کئے بغیر تمام مسلمان مل کر دعا کرتے ہیں۔

امریکہ کی وزارت خارجہ نے بھی عید الضحیٰ کی مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔



متعللقہ خبریں