روس کے سوڈان کے سفیر اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے

روس کے سوڈان کے سفیر میرغیاث شرینسکی دارالحکومت خرطوم میں اپنی سرکاری رہائش گاہ  میں مردہ حالت میں ملے ہیں

795628
روس کے سوڈان کے سفیر اپنی رہائش گاہ پر مردہ حالت میں پائے گئے

روس کے سوڈان کے سفیر میرغیاث شرینسکی اپنی رہائش گاہ میں مردہ حالت میں ملے ہیں۔

روس کے وزارت خارجہ کی طرف سے جاری کردہ  بیان کے مطابق شیرینسکی سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں اپنی سرکاری رہائش گاہ  میں مردہ حالت میں ملے ہیں۔

بیان کے مطابق 62 سالہ سفیر کی موت کی وجہ کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔ وہ سال 2013 سے سوڈان میں سفیر کے فرائض سرانجام دے رہے تھے اور اس سے قبل مصر، یمن، سعودی عرب اور روانڈا میں سفارت  کے فرائض ادا کر چکے تھے۔

سوڈان کی وزارت خارجہ نے خبر کی تصدیق کر  دی ہے ۔

سوڈان وزارت خارجہ کے ترجمان غریب اللہ الحیدر نے جاری کردہ تحریری بیان میں کہا ہے کہ " روسی سفیر میرغیاث شیرینسکی  خرطوم میں اپنی رہائش گاہ میں وفات پا گئے ہیں"۔

حیدر نے اپنے بیان میں  سوڈان کی طرف سے  روسی عوام ، حکومت اور شیرینسکی کے عزیز و اقارب کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا ہے  اور کہا ہے کہ شرینسکی نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کے لئے بہت خدمات سر انجام دی ہیں۔



متعللقہ خبریں