واشنگٹن کے لئے روس  کے نئے سفیر پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں

اناتولی آنتونوف کا نام یورپی یونین  کے سرکاری گزٹ  میں سال 2015 سے لے کر اب تک موجود پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے

794335
واشنگٹن کے لئے روس  کے نئے سفیر پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں

واشنگٹن کے لئے روس  کے نئے سفیر اناتولی آنتونوف یورپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہیں۔

اناتولی آنتونوف کا نام یورپی یونین  کے سرکاری گزٹ  میں سال 2015 سے لے کر اب تک موجود پابندیوں کی فہرست میں شامل ہے۔

آنتونوف سال 2011 سے 2016 تک روس کے نائب وزیر دفاع  کے عہدے پر فائز رہے اور اس دوران انہیں "یوکرائن کی زمینی سالمیت ، خودمختاری اور آزادی  کو خطرے میں ڈالنے والی پالیسیاں تشکیل دینے کا قصوروار ٹھہرایا جا رہا ہے"۔

نئے عہدے پر فائز ہونے سے قبل وہ روس کے نائب وزیر خارجہ  کے فرائض ادا کر رہے تھے۔

ان کے نائب وزیر خارجہ  کے عہدے کی مدت 22 جولائی کو پوری ہو رہی ہے اس کے بعد وہ واشنگٹن میں روس کے سفیر سرگے کسلائک  کی جگہ روس کے سفیر  متعین ہوں گے۔



متعللقہ خبریں