امریکہ: مسلح حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 54 زخمی

شکاگو میں ہفتے کے آخر میں ہونے والے مسلح حملوں کے واقعات میں 8 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے

793447
امریکہ: مسلح حملوں میں 8 افراد ہلاک اور 54 زخمی

امریکہ میں جرائم کا گڑھ  قرار دئیے جانے والے شہر شکاگو میں ہفتے کے آخر میں ہونے والے مسلح حملوں کے واقعات میں 8 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے ہیں۔

شکاگو پولیس نے شہر میں جمعہ  کے روز اوقات کار کے اختتام سے لے کر اتوار کی رات تک ہونے والے مسلح حملوں کے اعداد و شمار کا اعلان کیا ہے۔

اعلان کے مطابق شہر کے خاص طور پر  جنوبی حصوں میں کثرت سے پیش آنے والے حملوں کے واقعات میں 8 افراد ہلاک اور 54 زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ شکاگو میں رواں سال میں ہونے والے حملوں میں کُل 422 افراد کو ہلاک کر دیا گیا اور 2 ہزار 13 افراد زخمی ہوئے ہیں۔



متعللقہ خبریں