مالی میں اقوام متحدہ کے کارکنان پر دہشت گرد حملوں کی مذمت

ترکی نے گزشتہ دو دونوں کے اندر اقوام متحدہ کے مالی میں امن فوج مشنز پر دہشت گرد کاروائیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے مالی سے اظہارِ یکجہتی کیا ہے

790732
مالی میں اقوام متحدہ کے کارکنان پر دہشت گرد حملوں کی مذمت

ترکی نے مالی میں اقوام متحدہ کی امن فوج مشنز کو ہدف  بنانے  والے مسلح حملے کی مذمت کی ہے۔

دفتر ِ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں  واضح  کیا گیا ہے کہ گزشتہ دو دونوں  میں  اقوام متحدہ کی امن فوج کے مشنز پر دہشت گرد حملوں کی  ترکی  شدید مذمت کرتا ہے۔

اعلامیہ میں  کہا گیا ہے کہ " ہم ، ان  مذموم  حملوں میں  اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھنے والوں کے کنبوں، برادر مالی  کے عوام اور اقوام  متحدہ  کے  مالی  امن  مشن کے کارکنان سے  تعزیت  اور زخمیوں کی  جلد از جلد شفا یابی کے  دُعا گو ہیں۔ ترکی،  حالیہ  برسوں میں دہشت گردی کا ہدف بننے والے مالی کے ساتھ اظہار ِ یکجہتی اور  عالمی  برادری کی اقوام متحدہ کی وساطت سے اس ملک میں امن و استحکام  کے مستقل قیام کی کوششوں میں تعاون کو  آئندہ بھی جاری رکھے گا۔"

 

 



متعللقہ خبریں