جمہوریہ کونگو میں 77 لاکھ افراد فاقہ کشی کے شکار

اقوام ِ متحدہ نے خبردار  کیا ہے کہ اگر اس ملک کو ہنگامی امداد فراہم نہ کی گئی تو صورتحال مزید ابتر  ہو جائیگی

790013
جمہوریہ کونگو میں 77 لاکھ افراد فاقہ کشی کے شکار

جمہوریہ کونگو میں فاقہ کشی کے شکار انسانوں  کی تعداد  گزشتہ ایک سال کے اندر  18 لاکھ   کے اضافے کے ساتھ  77 لاکھ  تک  ہو گئی ہے۔

اقوام متحدہ کے عالمی  خوراک پروگرام اور خوراک و زراعت  تنظیم کی جانب  سے جاری کردہ مشترکہ اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ اس ملک میں جھڑپوں اور نقل مکانی کے باعث  خوردنی اشیاء  کا فقدان  سنگین صورتحال اختیار کرتا  جا رہا ہے۔

اعلامیہ کے مطابق  جھڑپوں والے علاقوں  کے  کھیتوں   میں گزشتہ دو سیزنز سے  لوٹ مار کیے جانے کے باعث  کسان   زرعی اجناس حاصل کرنے سے قاصر ہیں  اور خوراک  کی مانگ  ایک نازک سطح تک  جا پہنچی ہے، ناقص غذا  سے خسرے اور  ہیضے  جیسے متعدی امراض  کے زور پکڑنے کے خطرات موجود ہیں۔

اقوام ِ متحدہ نے خبردار  کیا ہے کہ اگر اس ملک کو ہنگامی امداد فراہم نہ کی گئی تو صورتحال مزید ابتر  ہو جائیگی۔

 

 



متعللقہ خبریں