امریکہ نے رواں سال کا چوتھا غیر مسلح بین البراعظمی  بیلسٹک میزائل تجربہ کیا

تجربہ لاس اینجلس سے تقریباً 209 کلومیٹر شمال مشرق میں وانڈن برگ ائیر بیس  پر کیا گیا

783206
امریکہ نے رواں سال کا چوتھا غیر مسلح بین البراعظمی  بیلسٹک میزائل تجربہ کیا

امریکی فضائیہ نے رواں سال کے چوتھے غیر مسلح بین البراعظمی  بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیلیفورنیا میں کیا۔

تجربہ لاس اینجلس سے تقریباً 209 کلومیٹر شمال مشرق میں وانڈن برگ ائیر بیس  پر کیا گیا۔

امریکی فضائیہ کی طرف سے "30 اسپیس ونگ" کے عنوان سے جاری کردہ بیان کے مطابق تجربہ حملوں کا جواب دے سکنے  کے لئے  اور باقاعدہ منصوبے کے تجرباتی حصے کے طور پر بدھ کے روز صبح سویرے کیا گیا ہے۔

بیان کے مطابق منٹ مین 3 نامی میزائل کو سانٹا باربرا کے ساحل پر واقع تنصیب سے مقامی وقت کے مطابق رات 2 بج کر 10 منٹ پر فائر کیا گیا۔

مزید کہا گیا ہے کہ یہ تجربہ امریکہ کی جوہری کاروائیوں کے محفوظ، پائیدار اور موئثر ہونے اور امریکہ کے اپنے  اور اپنے اتحادیوں پر حملے کا احساس کرنے، تعین کرنے اور اسے کا جواب دینے کے لئے تیار ہونے کی عکاسی کرتا ہے۔

علاوہ ازیں بیان میں کہا گیا ہے کہ غیر مسلح میزائل پیسیفک سے مارشل جزائر  کے علاقے کاواجالیئین سے تقریباً 6 ہزار 800 کلو میٹر  کے فاصلے تک پہنچا ہے۔

واضح رہے کہ امریکہ نے منٹ مین بین البراعظمی بیلسٹک میزائل تجربے رواں سال میں ماہِ فروری، اپریل اور مئی کے مہینوں میں کئے تھے۔



متعللقہ خبریں