روس کی جوابی کاروائی،755 امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر ہونے کا حکم

روسی صدر ولادی میر پوٹن نے امریکی پابندیوں کے فوری رد عمل کے تحت گزشتہ روز 755 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کے احکامات دیے ہیں

780363
روس کی جوابی کاروائی،755 امریکی سفارتکاروں کو ملک بدر ہونے کا حکم

روسی صدر ولادی میر پوٹن نے امریکی پابندیوں کے فوری رد عمل کے تحت گزشتہ روز 755 سفارت کاروں کو ملک چھوڑنے کے احکامات دیے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مستقبل قریب میں واشنگٹن کے ساتھ مثبت تعلقات کے حوالے سے کسی قسم کی پیش رفت کا امکان نہیں ہے ۔
روسی صدر  نے  کہا کہ امریکی سفارتی عملے کو ملک سے نکالنے کا فیصلہ جمعے کو کیا تھا تاہم اب تعداد کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ امریکی عملے کو یکم ستمبر تک لازمی ملک سے نکلنا ہو گا۔

755 ارکان کے نکلنے کے بعد ماسکو میں امریکی عملے کے ارکان کی تعداد 455 ہو جائے گی اور اتنی ہی تعداد میں روسی عملہ اس وقت واشنگٹن میں تعینات ہے۔

روسی صدر نے امریکی عملے کی ملک سے بے دخلی کی تصدیق کے ساتھ مصالحتی بیان بھی دیتے ہوئے کہا کہ وہ مزید اقدامات اٹھانا نہیں چاہتے لیکن تعلقات میں عنقریب کسی تبدیلی کو نہیں دیکھ رہے ہیں۔

صدر پوتن نے بتایا کہ امریکی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں ایک ہزار سے زیادہ افراد کام کر رہے تھے اور 775 لوگوں کو روس میں اپنی لازمی اپنی سرگرمیاں ترک کرنا ہوں گی۔

 یاد  رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی ایوانِ نمائندگان نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے تنقید کے باوجود روس پر نئی پابندیاں لگانے کے حق میں ووٹ دیا تھا ۔

 



متعللقہ خبریں