مالی میں جرمن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، دو فوجی ہلاک

مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل جرمن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔

778479
مالی میں  جرمن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ، دو فوجی ہلاک

مالی میں اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل جرمن ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں دو فوجی ہلاک ہوگئے۔

جرمن فوج نے بتایا کہ اقوام متحدہ کے امن مشن میں شامل اس کا ایک ہیلی کاپٹر مالی کے شمالی صحرا میں گرکر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دو جرمن فوجی ہلاک ہوگئے۔ جرمن فوج نے کہا کہ واقعہ تکنیکی خرابی کی وجہ سے پیش آیا جس میں تخریب کاری کا کوئی عنصر شامل نہیں۔

 یاد  رہے کہ  القاعدہ نے  2012 میں مالی کی فوج کو شکست دے کر ملک کے وسیع و عریض علاقے پر قبضہ کرکے شریعت نافذ کرنے کا اعلان کردیا تھا لیکن  2013 میں فرانسیسی افواج نے مالی میں فوجی مداخلت کرتے ہوئے القاعدہ کو پسپا کرکے علاقے پر واپس قبضہ کرلیا اور اقوام متحدہ نے مالی میں حکومت کی مدد کے لیے امن فوج بھیجی تھی ۔



متعللقہ خبریں