صدر ٹرمپ: ایران، امریکی قیدیوں کو فی الفور رہا کر دے

مذکورہ  مطالبات  کو پورا نہ کرنے کی صورت میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایران پر 'نئی اور سنجیدہ ' پابندیاں عائد کی جائینگی  جو کہ اس ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا

775525
صدر ٹرمپ: ایران، امریکی قیدیوں کو فی الفور رہا کر دے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے  ایران  کو الٹی میٹم دیتے ہوئے کہا ہے کہ  یہ  اس ملک میں  قید  امریکی  شہریوں کو فوری طور پر  رہا کرتے ہوئے انہیں ان کے ملک روانہ  کر دے۔

اعلان میں واضح کیا گیا ہےکہ  مذکورہ  مطالبات  کو پورا نہ کرنے کی صورت میں وائٹ ہاؤس کی جانب سے ایران پر 'نئی اور سنجیدہ ' پابندیاں عائد کی جائینگی  جو کہ اس ملک کے لیے نقصان دہ ثابت ہو گا۔

واشنگٹن کا دعوی ہے کہ ایران امریکی  شہریوں کو بلا وجہ  جیل  میں قید  کیے ہوئے ہے۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ" تقریباً 40 برسوں سے ایران،  گرفتاریوں اور یرغمال بنانے   کی پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، جو کہ ناقابل قبو ل ہے۔"

 



متعللقہ خبریں