فریقین الزام تراشیاں بند کریں،قبرص اجلاس کی ناکامی مشترکہ ہے:نمائندہ قبرص

اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل  کے امور قبرص کے خصوصی مشیر  ایسپین بارتھ آئیڈ نے کہا ہے کہ  مسئلہ قبرص پر مذاکرات کی  ناکامی مشترکہ ہے

773507
فریقین الزام تراشیاں بند کریں،قبرص اجلاس کی ناکامی مشترکہ ہے:نمائندہ قبرص

 اقوام متحدہ  کے سیکریٹری جنرل  کے امور قبرص کے خصوصی مشیر  ایسپین بارتھ آئیڈ نے کہا ہے کہ  مسئلہ قبرص پر مذاکرات کی  ناکامی مشترکہ ہے۔

 آئیڈ نے  سلامتی کونسل  کے رکن ممالک  کو سویٹ زر لینڈ  میں گزشتہ دنوں منعقدہ قبرص اجلاس کے بارے میں  تفصیلات بتائیں ۔

 آئیڈ نے   اجلاس کے بعد مشترکہ اخباری کانفرنس کے دوران  اس عزم کا اظہارکیا کہ  وہ  قبرص کے معاملے پر فریقین سے رابطے   جاری رکھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ فریقین، خود کو حق بجانب قرار کہتے ہوئے  ایک دوسرے پر الزام تراشیاں   بند کریں  کیونکہ اس ناکامی میں ہم سب کا حصہ ہے ۔

نمائندہ خصوصی نے کہا کہ اگر فریقین چاہیں تو   مذاکرات میں پیش رفت کےلیے اقوام متحدہ  تیار ہے  لیکن  جزیرے کی موجودہ صورت حال سے یہ فی الوقت ممکن نظر نہیں آتا ۔فریقین کو چاہیئے کہ وہ  اختلافات  کو مزید ہوا نہ دیتےہوئے  فوری مفاہمت کی راہ تلاش کریں  بصورت دیگر یہ معاملہ  مشکل ہوتا جائے گا۔

 



متعللقہ خبریں