روس میں شدید زلزلہ،سونامی کا خطرہ

روس کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ آیا ہے جس کے باعث سونامی کے خطرے کا الارم دے دیا گیا ہے

772620
روس میں شدید زلزلہ،سونامی کا خطرہ

روس کے شمال مشرقی ساحلی علاقے میں شدید زلزلہ آیا ہے۔

امریکی زلزلہ پیمامرکزکے مطابق، زلزلہ روس کے جزیرہ نما کمچاٹکا میں آیا۔

مرکز کا مزید کہنا ہے کہ زلزلے کی شدت 7٫8ریکارڈ کی گئی ہے،جس کا مرکز سمندری علاقے میں ہونے کے باعث سونامی کا خطرہ ہے۔

یہ بھی بتایا  گیاہے کہ روسی علاقے نکول اسکایو سے 123میل جنوب مشرق سے دور تھا۔

ماہرین  کا کہنا ہے کہ   مذکورہ زلزلے سے بحرالکاہل کے کئی حصوں میں سونامی کا خطرہ ہے۔


ٹیگز: #روس , #زلزلہ

متعللقہ خبریں