قطر بحران متحدہ عرب امارات نے چھیڑا ہے، ایک دعوی

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ  میں خفیہ سروس کے  ایک امریکی افسر کے حوالے سے شائع ہونے والی    ایک خبر کے مطابق  قطر بحران کے پیچھے   متحدہ عرب امارات کار فرما ہے

772205
قطر بحران متحدہ عرب امارات نے چھیڑا  ہے، ایک دعوی

دعوی کیا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات، حکومت ِ قطر کی سرکاری خبر ایجنسی قیو این  اے  کی ویب سائٹ پر سائبر حملے کے ذریعے غلط معلومات شامل کرتے ہوئے  قطر بحران   کا موجب  بنا ہے۔

امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ  میں خفیہ سروس کے  ایک امریکی افسر کے حوالے سے شائع ہونے والی    ایک خبر کے مطابق  قطر بحران کے پیچھے   متحدہ عرب امارات کار فرما ہے۔

دعوے  میں واضح کیا گیا ہے کہ    متحدہ عرب امارات کے اعلی سطحی حکام کی جانب سے ماہ مئی میں منظوری   دیے گئے  منصوبے کے مطابق  بعض افراد نے  قطری قیو این اے ایجنسی کی ویب سائٹ  کو ہیک کیا اور امیر قطر شیخ تمیم بن حماد الا ثانی  کے حوالے سے امریکہ مخالف اور ایران کے حق میں اعلانات کو  اس ویب سائٹ پر نشر کر دیا۔

دوسری جانب   متحدہ عرب امارات کے واشنگٹن میں سفیر یوسف الا عطیبہ  نے ایک تحریری اعلان کے ذریعے  اس خبر کی تردید کی ہے۔

انہوں نے مذکورہ دعوے کو مسترد کیا ہے تو قطر  پر دہشت گردی کی پشت پناہی کے الزامات کی   ایک بار پھر تردید کی ہے۔

 

 



متعللقہ خبریں