نائیجریا ، پٹرول کے ایک کنویں پر حملے کے بعد لگنے والی آگ سے 30 افراد ہلاک
نائیجریا کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ کراس ریور میں پٹرول کے ایک کنویں پر حملے کے بعد لگنے والی آگ سے 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
772017
نائیجریا کے جنوب مغرب میں واقع صوبہ کراس ریور میں پٹرول کے ایک کنویں پر حملے کے بعد لگنے والی آگ سے 30 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔
پولیس افسر حافظ عینووا نے بتایا ہے کہ کنویں میں لگنے والی آگ سے بے شمار افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنھیں قریبی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا ہے ۔ بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے ۔ فی الحال حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے لیکن " نائجر ڈیلٹا انتقام" نامی ایک گروپ پٹرول کے وسیع ذخائر رکھنے والے ڈیلٹا علاقے میں وقتاًفوقتاً حملے کر رہا ہے ۔ اس واقعے کی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔
متعللقہ خبریں
امریکہ میں "انتہائی سرخ پرچم" وارننگ جاری کر دی گئی
خشک اور تیز ہواوں کی وجہ سے لاس اینجلس میں "انتہائی سرخ پرچم" وارننگ جاری کر دی گئی