دنیا بھر میں 15 جولائی شہدا کی یاد میں تقریبات کا اہتمام

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں  پریس  یونی دفتر   کے باغیچے میں خصوصی طور پر تیار کردہ حصے میں 15 جولائی داستانِ بہادری  بورڈ پر  دونوں ملکوں کے پرچموں  کو لہرایا گیا

771143
دنیا بھر میں 15 جولائی شہدا کی یاد میں تقریبات کا اہتمام
kosova 15 temmuz.jpg

15 جولائی  بغاوت کی کوشش  کے دوران  شہید ہونے والے  ترک شہریوں کی  دنیا کے کئی مقامات پر یاد منائی گئی ہے۔

وطن کی خاطر  اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں  کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے انہیں  خراج تحسین پیش کیا گیا۔

جرمنی میں  شہدا کے  لیے برلن  جامع مسجد شہدا  میں نماز جمعہ سے قبل  قرآن خوانی کی گئی۔

برطانوی دارالحکومت لندن میں عزیزیہ جامع مسجد میں  بھی شہدا کے لیے  دعائیں مانگی گئیں۔

یادگاری  تقریب میں  کھیلوں اور نوجوانوں کے امور کے وزیر عاکف  چاعتائے کلچ  نے ٹیلی کانفرس کے ذریعے شرکت کی۔

اس  سرگرمی میں شرکت کرنے والے شہریوں کو روکنے  کی کوشش کرنے والے PKK کے تین  حامیوں  کو  پولیس نے حراست میں لے لیا۔

شمالی قبرصی ترک جمہوریہ  میں  بھی اس حوالے سے تقریبات منعقد کی گئیں، لیفکوشا  کی  جامع مسجد میں شہدا کو خراج عقیدت  پیش کیا گیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی گئی۔

دوست و برادر ملک پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں  پریس  یونی دفتر   کے باغیچے میں خصوصی طور پر تیار کردہ حصے میں 15 جولائی داستانِ بہادری  بورڈ پر  دونوں ملکوں کے پرچموں  کو لہرایا گیا۔

 اسی طرح مقدونیہ کے دارالحکومت اسکوپ کی تاریخی جامع مسجد  میں  15 جولائی کے شہدا کے لیے قرآن ِ خوانی کا اہتمام کیا گیا۔

بوسنیاا ور کوسوو کے دارالحکومتوں میں بھی  اسی حوالے سے تقریبات کا اہتمام کرتے ہوئے  شہیدوں کی یاد منائی گئی۔

 

 



متعللقہ خبریں