آذربائیجان اور آرمینیا کی فائر بندی لائن پر کشیدگی میں اضافہ

آذربائیجان اور آرمینیا کی فائر بندی کی لائن پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے ۔

766747
آذربائیجان اور آرمینیا کی فائر بندی لائن پر کشیدگی میں اضافہ

آذربائیجان اور آرمینیا کی فائر بندی کی لائن پر کشیدگی بڑھتی جا رہی ہے ۔

آذربائیجان  کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ آرمینی فوج کے حملوں سے شہریوں کی ہلاکت اور آرمینی فوج کے حملوں کی تیاریوں  کی وجہ سے  آرمینی دستوں پر حملے کیے گئے  ہیں ۔  فائر بندی کی لائن فضولی ۔ہوجا وینٹ  کے علاقے پر حملے کی تیاریاں کرنے والے آرمینی فوجی  دستوں پر حملوں کے نتیجے میں متعدد آرمینی فوجی ہلاک ہو گئے ہیں اور فوجی گاڑیاں بھی تباہ ہو گئی ہیں ۔

  دریں اثناء پہاڑی قاراباغ کے علاقے میں پیش آنے والے واقعات  اور نئے حملوں کا فوری طور پر جواب دینے  کے لیے آذربائیجان   کی فوج کو تیار رہنے کا حکم دے دیا گیا ہے ۔اعلان میں بتایا گیا ہے کہ آرمینی فوج نے جن علاقوں سے حملے کیے ہیں انھیں تباہ کر دیا گیا ہے  اور دشمن کو جانی نقصان   بھی  ہوا  ہے ۔



متعللقہ خبریں