یوگنڈا میں مہاجر اجلاس میں سوڈانی مہاجرین کے لیے امداد کا فیصلہ
نوبی سوڈان میں خانہ جنگی سے راہ فرار اختیار کرنے والے 12 لاکھ مہاجرین کے لیے مجموعی طور پر 358 ملین ڈالر کی مالی امداد کا عندیہ

جنوبی سوڈان میں خشک سالی اور خانہ جنگی سے راہ فرار اختیار کرنے والے مہاجرین کے امداد جمع کرنے کے زیر مقصد یوگنڈا کے دارالحکومت کامپالہ میں اقوام متحدہ کی سر پرستی میں ایک بین الاقوامی اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس میں شریک ملکوں نے حکومتِ یوگنڈا کو اس ملک کے نو لاکھ اور گزشتہ 4 برسوں میں جنوبی سوڈان میں خانہ جنگی سے راہ فرار اختیار کرنے والے 12 لاکھ مہاجرین کے لیے مجموعی طور پر 358 ملین ڈالر کی مالی امداد کا عندیہ دیا ہے۔
واضح رہے کہ مذکورہ افراد کے لیے دو ارب ڈالر کی بیرونی امداد کا مطالبہ پیش کیا گیا تھا تو یہ امداد اسی کی ایک کڑی ہے۔
اجلاس میں شریک اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل آنتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ یہ امداد مہاجرین کی ہنگامی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایک آغاز ثابت ہو گی، عالمی بینک اور افریقی ترقیاتی بینک کی جانب سے ضمانت دی گئی امداد علاقے کی صورتحال میں بہتری آنے میں معاون ثابت ہو گی۔