امریکہ:17 سالہ مسلم دوشیزہ سحری کے بعد سڑک پر قتل کر دی گئی،ملزم گرفتار

گزشتہ اتوار کی  صبح  امریکی ریاست ورجینیا کے شہر اسٹرلنگ سے اغوا ہونے والی 17  سالہ دوشیزہ نبرہ حسنین کی لاش ایک تالاب سے برآمد ہوئی ہے اور جس میں ملوث شخص کو گرفتار کرلیا گیا ہے

755886
امریکہ:17 سالہ مسلم دوشیزہ  سحری کے بعد سڑک پر قتل کر دی گئی،ملزم گرفتار

گزشتہ اتوار کی  صبح   امریکی ریاست ورجینیا کے شہر اسٹرلنگ سے اغوا ہونے والی 17  سالہ دوشیزہ نبرہ حسنین کی لاش ایک تالاب سے برآمد ہوئی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ اغوا کا واقعہ اُس وقت پیش آیا جب رات چار بجے چند سہیلیاں، ایڈمز مسجد میں سحری کرنے کے بعد اپنے گھروں   کو جا رہی تھیں جب قریب سے گزرنے والی ایک کار کے ڈرائیور نے اُن سے تلخ کلامی کی۔

 ڈرائیور نے مبینہ طور پر نبرہ پر حملہ کیا اور اُنھیں گھسیٹ کر گاڑی میں ڈالا۔

 بتایا گیا ہے کہ رپورٹ ملتے ہی فوری طور پر لؤڈن کاؤنٹی اور فیئرفیکس کاؤنٹی کے اہلکاروں سے رابطہ کیا گیا اور واقع کی تفصیلی رپورٹ درج کرائی گئی جس کے بعد پولیس نے لاپتہ دوشیزہ  کی تلاش  شرو عکر دی ۔

 لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جا رہا ہےجس کے بعد ہی ہلاکت کے اصل اسباب معلوم ہو سکیں گے۔

پولیس  کو تالاب کے قریب سے ایک بیٹ ملا ہے جسے آلہٴ قتل بتایا جا رہا ہے جبکہ مبینہ ملزم کو حراست میں لیا گیا ہے جس کا نام 22 سالہ ڈارون مارٹنیز ٹوریز بتایا جا رہا ہے جو اسٹرلنگ کا ہی مکین ہے۔



متعللقہ خبریں