قطر میں اپنی پوزیشن کو تبدیل کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے: پینٹاگون

ملک میں ہماری موجودگی کے ساتھ  تعاون کرنے اور علاقے کی سلامتی کے ساتھ گہری وابستگی کی وجہ سے امریکہ اور کولیشن قطری عوام  کے ممنون احسان ہیں، قطر میں اپنی صورتحال کو تبدیل کرنے کا ہمارا کوئی منصوبہ نہیں ہے:پینٹاگون

746755
قطر میں اپنی پوزیشن کو تبدیل کرنے کا ہمارا کوئی ارادہ نہیں ہے: پینٹاگون

امریکہ کی وزارت دفاع پینٹاگون  نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے قطر سے کنٹرول کئے گئے افغانستان، عراق اور شام آپریشن میں کسی قسم کی تبدیلی موضوعِ بحث نہیں ہے۔

پینٹاگون کے ترجمانوں میں سے میجر ایڈریان رینکین گیلووے نے کہا ہے کہ "امریکی طیارے عراق ، شام  اور افغانستان میں جاری اپنے آپریشنوں کے دائرہ کار میں قطر سے کاروائیاں کرنا جاری رکھے ہوئے ہیں"۔

میجر گیلووے نے علاقے کے تمام اتحادیوں  سے ،تناو کو کم کر کے علاقے کی سلامتی کے لئے  مشترکہ حل  کے پہلووں پر اتفاق کرنے کی اپیل کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ہماری ایک طویل عرصے سے موجودگی کے ساتھ  تعاون کرنے اور علاقے کی سلامتی  کے ساتھ گہری وابستگی کی وجہ سے امریکہ اور کولیشن قطر ی عوام  کے ممنون احسان ہیں۔  قطر میں اپنی صورتحال کو تبدیل کرنے کا ہمارا کوئی منصوبہ زیر غور نہیں ہے"۔

واضح رہے کہ پینٹاگون ، افغانستان ، عراق اور شام میں جاری اپنے آپریشنوں کے ایک حصے کو قطر کی بیس سے جاری رکھے ہوئے ہے۔

پینٹاگون کا بیان، بعض عرب ممالک  کے قطر کے ساتھ تعلقات کو منقطع کرنے  پر  امریکہ کے وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن کی طرف سے  باہمی مفاہمت کی اپیل کئے جانے کے بعد جاری کیا گیا ہے۔



متعللقہ خبریں