برطانیہ کے ارب پتی تاجرترکی میں چھٹیاں گزاریں گے
لوئیس نے اپنی 150 ملین مالیت کی فیری بوٹ کو پہلے حصار انونو میں لنگر انداز کیا لیکن اس علاقے میں بڑی تعداد میں کشتیوں کی موجودگی کی وجہ سے انہوں نے سوعجاک کے علاقے میں اپنی فیری بوٹ کو لنگر انداز کیا ہے
744669
برطانیہ کی پرئمیر لیگ کی ٹیموں میں سے توتن ہیم ہوٹس پور کے مالک اور ملک کے پانچویں امیر ترین شخص جو لوئیس چھٹیاں گزارنے موعلا کی تحصیل مارمرس تشریف لائے ہیں۔
77 سالہ ارب پتی لوئیس کل اپنی بیٹی اور پوتوں کے ہمراہ مارمریس کے تعطیلاتی مرکز پہنچ گئے۔
لوئیس نے اپنی 150 ملین مالیت کی فیری بوٹ کو پہلے حصار انونو میں لنگر انداز کیا لیکن اس علاقے میں بڑی تعداد میں کشتیوں کی موجودگی کی وجہ سے انہوں نے سوعجاک کے علاقے میں اپنی فیری بوٹ کو لنگر انداز کیا ہے۔
لوئیس اور ان کی فیملی نے سمندر میں تیراکی کی اور خوشگوار وقت گزارا۔
لوئیس اور ان کی فیملی کے مارمریس کے بعد روڈز کے جزیرے تشریف لے جائیں گے۔