دنیا میں ہر چوتھا بچہ اپنے بچپن سے محروم کردیا جاتا ہے

بچوں کے بہبود کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم" دی چلڈرن"کی ایک رپورٹ کے مطابق جنگوں اور پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے بچے گھر بار سے محروم ہو جاتے ہیں

743829
دنیا میں ہر چوتھا بچہ اپنے بچپن سے محروم کردیا جاتا ہے

دنیا میں ہر چوتھا بچہ اپنے بچپن سے محروم کردیا جاتا ہے۔

 بچوں کے بہبود کے لیے کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیم" دی چلڈرن"کی ایک رپورٹ کے مطابق جنگوں اور پرتشدد کارروائیوں کی وجہ سے بچے گھر بار سے محروم ہو جاتے ہیں۔

 اس کے علاوہ بچیوں کی کم عمری میں شادی اور حاملہ ہونے کے علاوہ خراب صحت بھی اس محرومی کی بڑی وجوہات میں شامل ہیں۔

 اس تنظیم نے یہ رپورٹ دنیا کے 172 ممالک کے بچوں کے حالات کو دیکھتے ہوئے تیار کی ہے۔ اس سلسلے میں مغربی اور وسطی افریقی بچے سب سے زیادہ متاثر ہیں۔

رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں 730 ملین بچے اپنے بچپن کے سنہری دور سے محروم رہ جاتے ہیں۔



متعللقہ خبریں