اسپین اپنے کام سے کام رکھے اوراحکام صادر نہ کرے:وینیزویلا

وینیزویلا کے صدر  نکولس مادورو نے  ملک میں انتخابات کا مطالبہ کرنے  والے سابق ہسپانوی وزیراعظم  فلپ گونزالیز سے کہا ہےکہ وہ اوران کے فرمان روا  شائید اس  خام خیالی میں ہیں کہ وینیزویلا آج بھی اُن کے  تخت و تاج کا حصہ ہے

734102
اسپین اپنے کام سے کام رکھے اوراحکام صادر نہ کرے:وینیزویلا

وینیزویلا کے صدر  نکولس مادورو نے  ملک میں انتخابات کا مطالبہ کرنے  والے سابق ہسپانوی وزیراعظم  فلپ گونزالیز کو کھری کھری سنا دیں۔

 مادورو نے کہا کہ  سابق ہسپانوی  وزیراعظم اور  ان کے فرمان روا  شائید دنیا کے نقشے پر نظر ڈالتے ہوئے اس  خام خیالی میں ہیں کہ وینیزویلا آج بھی  اُن کے  تخت و تاج کا حصہ ہے ۔

 یاد رہے کہ وینیزویلا  کے اسپین میں متعین سفیر  ایسیا کو گزشتہ  جمعرات کے روز  ایک شدت پسند ہسپانوی گروپ       پاسبان  گوارمبا نے دھمکیاں دیتےہوئے حبس بے جا میں رکھا تھا ۔

  جس کے جواب میں وزیر خارجہ  دیلسی  روڈریگز نے  ٹویٹر پر ہسپانوی  حکومت سے مطالبہ  کیا تھا کہ وہ ویانا معاہدے کے احترام میں غیر ملکی سفارت کاروں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔

 



متعللقہ خبریں