صدر ترکی امریکہ پہنچ گئے جہاں پر ان کا ترک تارکین وطن نے استقبال کیا

صدر ترکی چین  میں اپنی مصر وفیات مکمل کرنے کے  بعد ایک  طویل  سفر  کرتے ہوئے  امریکی  دارالحکومت واشنگٹن  پہنچ  گئے ہیں

732907
صدر ترکی امریکہ پہنچ گئے جہاں پر ان کا ترک تارکین وطن نے استقبال کیا

صدر رجب طیب ایردوان کا دورہ  واشنگٹن شروع ہو  گیا ہے۔

صدر ترکی چین  میں اپنی مصر وفیات مکمل کرنے کے  بعد ایک  طویل  سفر  کرتے ہوئے  امریکی  دارالحکومت واشنگٹن  پہنچ  گئے ہیں۔

صدر  اور ان کے ہمراہی وفد کو لیجانے والا طیارہ واشنگٹن  کے جوار میں واقع  انڈریوز ہوائی اڈے پر اترا۔

ایک  قلیل   مدت کے سفر کے  ساتھ وائٹ ہاؤس کے جوار میں   واقع سرکاری صدارتی ریسٹ ہاؤس کو پہنچنے  والے   قافلے کا  امریکہ میں  مقیم ترک تارکین وطن نے استقبال کیا۔

ملک کے مختلف مقامات سےآنے والے اور صدر ایردوان  کو  سلام  پیش   کرنے کے لیے یکجا   بھاری تعداد میں  تارکین وطن نے  بڑی  گرمجوشی سے اپنے صدر کو خوش آمدید کہا۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سرکاری  دعوت پر اس ملک کا دورہ کرنے والے  صدر  رجب طیب ایردوان    اوول آفیس میں امریکی صدر سے بلمشافہ ملاقات کریں گے۔

جس کے بعد  دونوں سربراہان    پریس بریفنگ دیں گے۔

امریکہ میں صدارتی  کرسی پر  بیٹھنے کے بعدڈونلڈ ٹرمپ     پہلی  بار صدر  رجب طیب ایردوان سے   ملاقات کریں گے۔

 

 



متعللقہ خبریں