چین، چلّی اور مصر نے پابندی ہٹا دی

مجھے یقین ہے کہ چین کو مثال بنا کر دیگر ممالک بھی دوبارہ سے برازیل سے گوشت کی درآمد کرنا شروع کر دیں گے۔ میشیل ٹیمر

699359
چین، چلّی اور مصر نے پابندی ہٹا دی

برازیل کے خراب گوشت کے اسکینڈل کے بعد چین، چلّی اور مصر کی طرف سے برازیل سے گوشت کی خرید پر پابندی کو جزوی طور پر ختم کر دیا  گیاہے۔

نئے فیصلے کے مطابق صرف خراب گوشت کی فروخت کرنے والی فرموں سے گوشت کی درآمد کو ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

 برازیل کے صدر میشیل ٹیمر نے اس سلسلے میں جاری کردہ بیان میں چینی حکومت کا شکریہ ادا کیا ہے اور کہا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ چین کو مثال بنا کر دیگر ممالک بھی دوبارہ سے برازیل سے گوشت کی درآمد کرنا شروع کر دیں گے۔

برازیل کے وزیر زراعت بلیرو ماگی نے بھی جاری کردہ اعلامیہ میں چینی حکومت کی طرف سے پابندی میں نرمی لائے جانے کی تصدیق کی ہے اور برازیلی حکومت کی طرف سے  شکریہ ادا کیا ہے۔

چلّی کے ماہرین کی طرف سے ملک کے مذبح خانوں  کے کنٹرول کے بعد اس ملک نے بھی برازیل سے گوشت کی خرید پر عائد پابندی کو ہٹا دیا ہے صرف اسکینڈل میں ملوث فرموں سے گوشت کی خرید پر پابندی جاری ہے۔

مصر نے بھی کہا ہے کہ اس سے قبل وہ جن  سرٹیفیکیٹ شدہ فرموں سے گوشت کی  درآمد کر رہا تھا ان سے درآمد کو جاری رکھے گا تاہم مصنوعات کو دونوں طرف سے کنٹرول کیا جائے گا۔



متعللقہ خبریں