صومالیہ: بم سے مسلح گاڑی سے خود کش حملہ 27 افراد ہلاک
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل کے سامنے بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ حملہ ، 27 افراد ہلاک
690285
صومالیہ کے دارالحکومت موغادیشو میں ایک ہوٹل کے سامنے بم سے مسلح گاڑی میں دھماکے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
حملے میں زخمی ہونے والوں کی تعداد تاحال فراہم نہیں کی گئی۔
اطلاع کے مطابق ویڈکر کے علاقے میں بھی فوجی یونٹوں کے تربیتی کے مرکز کے قریب بم سے مسلح گاڑی کے ساتھ خود کش حملہ کیا گیا جس میں 2 افراد ہلاک اور دو فوجیوں سمیت 4 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔
حملے کی ذمہ داری تا حال کسی نے قبول نہیں کی اور اس دوران سال 2004 میں قائم ہونے والی شباب تنظیم کے دہشت گرد دارالحکومت موغادیشو سمیت متعدد شہروں کے ہوٹلوں ، سرکاری اداروں اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنا رہے ہیں۔