ٹرمپ انتظامیہ ویزے کے عمل درآمد کے حوالے سے نئے حکم نامے کی تیاریوں میں

ویزے    امور  پر عمل درآمد  کا اطلاق   اب کے بعد ویزے کی درخواست دینےو الے غیر ملکیوں پر ہو گا

682508
ٹرمپ انتظامیہ ویزے کے عمل درآمد کے حوالے سے نئے حکم نامے کی تیاریوں میں

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  کی جانب سے  بروز جمعرات   دستخط کیے جانے کی توقع ہونے والے   ویزے کے  نئے عمل درآمد  سے   ملک میں     مستقل رہائش  کا حق  رکھنے والے یعنی  گرین کارڈ ہولڈرز اور    ویزے کی مدت       موجود   ہونے والے  افراد   متاثر نہیں ہوں گے۔

امریکی وال  سٹریٹ  جرنل   میں  شائع  ہونےو الی   اور  ٹرمپ انتظامیہ  سے قربت      رکھنے والے حلقوں        کے حوالے سے اس  خبر میں   اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ ویزے    امور  پر عمل درآمد  کا اطلاق   اب کے بعد ویزے کی درخواست دینےو الے غیر ملکیوں پر ہو گا۔

خبر  کے مطابق   مسلم آبادی  کی اکثریت کے حامل سات ملکوں کے شہریوں پر    90  دن   کی مدت کے لیے   امریکہ میں  داخلے پر پابندی      عائد کرنے والے 27 جنوری کے  حکم نامے سے  مشابہہ ایک  نیا  عمل درآمد   مذکورہ ملکوں کو ہی متاثر کرے گا۔

یہ بھی بتایا جا رہا ہے کہ امریکی حکام کے مطابق سفری پابندیوں کے حوالے سے جاری ہونے والے ڈونلڈ ٹرمپ کے نئے حکم نامے میں عراق کا نام شامل نہیں ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کے 4 عہدیداران نے امریکی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کو بتایا کہ یہ فیصلہ پینٹاگون اور امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے بھاری دباؤ کے بعد سامنے آیا، جس میں وائٹ ہاؤس پر زور دیا گیا تھا کہ وہ داعش کے خلاف جنگ میں مصروف عراق پر سفری پابندیاں عائد کرنے کے فیصلے پر نظرثانی کریں۔

مذکورہ عہدیداروں نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ دیگر 6 مسلم ممالک ایران، لیبیا، صومالیہ، صوڈان، شام اور یمن پر سفری پابندیاں نئے حکم نامے میں بھی برقرار رہیں گی جبکہ یہ پابندی 90 دن کے لیے مؤثر ہوگی۔

اطلاع کے مطابق   اس سے قبل  کے حکم نامے   کے مسترد    ہونے پر ٹرمپ      اب نئے  حکم نامے میں کسی قسم  کی رکاوٹ   کا سامنا  نہیں کرنا چاہتے، اس بنا پر    وائٹ ہاوس   کی متعلقہ ٹیم   قانون سازوں  کے ساتھ   صلاح مشورہ کرتے ہوئے     نئے   حکم نامے پر کام  کر رہی  ہے۔



متعللقہ خبریں