امریکہ: نشے میں دھت ڈرائیور نے گاڑی لوگوں کے اوپر چڑھا دی

نیو اورلیانس  میں منعقدہ روایتی اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو ہجوم  کے اوپر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہو گئے

680132
امریکہ: نشے میں دھت ڈرائیور نے گاڑی لوگوں کے اوپر چڑھا دی

امریکہ کے شہر نیو اورلیانس  میں منعقدہ روایتی اسٹریٹ فیسٹیول کے دوران ایک ڈرائیور نے اپنی گاڑی کو ہجوم  کے اوپر چڑھا دیا جس کے نتیجے میں 28 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ روایتی ماردی گراس فیسٹیول کے دوران پیش آیا۔

ڈرائیور نشے کی حالت میں تھا۔

ڈرائیور کوحراست میں لے لیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ واقعے کے دہشت گردی سے  کوئی تعلق نہیں ہے۔

زخمیوں میں سے 21 کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے اور بعض کی صورتحال نازک بتائی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں