امریکہ، دفتر خارجہ کی یومیہ پریس بریفنگ 6 مارچ سے شروع ہو گی
یومیہ پریس بریفنگ پر عمل درآمد کو سن 1950 میں اس دور کے وزیر خارجہ جان فوسٹر دولیس نے شروع کرایا تھا۔
679827

متحدہ امریکہ میں دفتر خارجہ کی جانب سے منعقد کی جانے والی یومیہ پریس بریفنگ کا دوبارہ سےآغاز ہو رہا ہے۔
وزارت خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے ایک تحریری اعلان جاری کرتے ہوئے اطلاع دی ہے کہ پریس بریفنگ کا سلسلہ 6 مارچ سے شروع ہو گا۔
نئے ترجمان کی تقرری تا حال عمل میں نہیں آسکی۔
واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے صدارتی عہدہ سنبھالنے کے بعد وقفہ دی جانے والی یومیہ پریس بریفنگ پر عمل درآمد کو سن 1950 میں اس دور کے وزیر خارجہ جان فوسٹر دولیس نے شروع کرایا تھا۔