ہجرت کا قانون، محکہ قومی سلامتی نے نئی یادداشتیں پیش کردیں

امریکی محکمہ قومی سلامتی نے دو نئی یاد داشتیں جاری کی ہیں جن کا مقصد غیر قانونی  ہجرت روکنا ہے اور  غیر درج شدہ تارکینِ وطن کو ملک بدر کیا جائے گا

677389
ہجرت کا قانون، محکہ قومی سلامتی نے نئی یادداشتیں پیش کردیں

امریکی   محکمہ قومی سلامتی نے دو نئی یاد داشتیں جاری کی ہیں جن میں صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے انتظامی حکم ناموں پر عمل درآمد کی نشاندہی کی گئی ہے۔

ان یادداشتوں   کا مقصد غیر قانونی  ہجرت روکنا ہے اور  غیر درج شدہ تارکینِ وطن کو ملک بدر کیا جائے گا۔

یہ دستاویز گزشتہ  روز   وزیر قومی سلامتی  أمور جان کیلی نے جاری کیے ہیں جن کی مدد سے تارکینِ وطن کی فہرست کی ترجیحات میں اضافہ کیا گیا ہے جنھیں فوری طور پر ملک بدر کیا جائے گا، قانون کا نفاذ کرنے والے ہزاروں کو ایجنٹوں کی خدمات حاصل کرنے کے ایک منصوبے کو آخری شکل دی جائے گی، اور مقامی حکام کی یہ ذمہ داری ہوگی کہ امیگریشن اہلکار کے طور پر اقدام کرتے ہوئے تارکینِ وطن کے قوانین پر عمل درآمد کیا جائے گا۔

 واضح رہے کہ یہ یاد داشتیں پہلی بار  گزشتہ جمعے  کو میڈیا  میں افشا٫ ہو گئی تھیں ۔

 یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ایسے تارکین وطن جو کم عمری میں امریکہ پہنچے اور  جنھیں سابق صدر براک اوباما کی جانب سے تشکیل دیے گئے پروگرام کے تحت تحفظ فراہم کیا گیا ہے اُن کو قانونی تحفظ حاصل ہوگا۔

 



متعللقہ خبریں