شمالی کوریا کا میزائل تجربہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگ

671809
شمالی کوریا کا میزائل تجربہ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب

 شمالی کوریا کے میزائل تجربے کے بعد سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیاگیا۔

اجلاس کی درخواست امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا کی جانب سے دی گئی،اجلاس میں شمالی کوریا پر اقتصادی پابندیاں مزید سخت کرنے پر غور ہوگا۔ عالمی ماہرین کا کہنا ہے کہ میزائل تجربہ امریکی صدر کے لئے شمالی کوریا کا پہلا تحفہ ہے جبکہ جنوبی کوریاکا کہنا ہے کہ تجربے کا مقصد ڈونلڈٹرمپ کا ردِعمل اورمستقبل کی حکمتِ عملی مرتب کرنا ہوگا۔دوسری جانب سربراہ شمالی کوریاکا کہنا ہے کہ میزائل تجربے کی کامیابی اطمینان بخش ہے ،اس سے ملک کی قوت میں زبردست اضافہ ہوا ہے ۔ شمالی کوریا کی جانب سے بیلسٹک میزائل کے کامیاب تجربے کے بعد امریکا، جاپان اور جنوبی کوریا نے اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس بلانے کی درخواست کر دی ہے ۔اقوام متحدہ میں امریکی سفارت خانے کے نمائندے نے بتایا کہ یہ اجلاس ممکنہ طور پر آج ہی منعقد ہو سکتا ہے ، جس میں شمالی کوریا پر اقتصادی پابندیاں مزید سخت کرنے اور دیگر اقدامات پر غور کیا جا سکتا ہے ۔

 واضح رہے کہ گزشتہ برس شمالی کوریا نے ‘‘پُک گک سونگ 1’’ نامی ایک بیلسٹک میزائل کے تجربات مکمل کرنے کا اعلان کرتے ہوئے بتایا تھا کہ آبدوز سے لانچ کیا جانے والا یہ بیلسٹک میزائل 2017 تک شمالی کوریائی افواج کے سپرد کر دیا جائے گا۔ البتہ اس کی رینج اور دیگر تکنیکی تفصیلات کے بارے میں مکمل خاموشی تھی۔  شمالی کوریا کے سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ پُک گک سونگ  میزائل میں زیادہ طاقت اور وسیع تر رینج کے لیے ٹھوس ایندھن استعمال کیا گیا ہے جبکہ یہ درمیانے سے طویل فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل ہے جو ایٹمی ہتھیاروں سے لیس ہو کر اپنے ہدف پر حملہ آور ہو سکتا ہے ۔



متعللقہ خبریں