متحدہ امریکہ آندھی کے بگولوں کی زد میں

صدر ڈونلڈ  ٹرمپ   نے  16 اضلاع میں   ہنگامی حالت کا اعلان کرنے والے   جیورجین   گورنر  ناتہان  ڈیل  کو گزشتہ ہفتے   ٹیلی فون کرتے ہوئے   علاقے کو وفاقی امداد کا وعدہ کیا

657850
متحدہ امریکہ آندھی کے بگولوں کی زد میں

متحدہ امریکہ  کے جنوب  مشرقی علاقوں میں مؤثر ثابت ہونے   والے آندھی کے  بگولے  کے باعث  جیورجیا، فلوریڈا اور مسیسی پی  ریاستوں   میں ہلاکتوں کی تعداد 20 تک  جا پہنچی ہے۔

بگولے نے  فورسٹ  کاؤنٹی  میں  411  مکانات  کو مکمل  طور پر  منہدم  یا پھر  وسیع  پیمانے کا نقصان  پہنچایا  ہے۔ اسی علاقے میں  588  مکانات کو  معمولی سطح کا  نقصان  بھی پہنچا ہے۔

صدر ڈونلڈ  ٹرمپ   نے  16 اضلاع میں   ہنگامی حالت کا اعلان کرنے والے   جیورجین   گورنر  ناتہان  ڈیل  کو گزشتہ ہفتے   ٹیلی فون کرتے ہوئے   علاقے کو وفاقی امداد کا وعدہ کیا۔

نا مساعد موسمی حالات کے  باعث  نیو یارک   کے لبرٹی  ہوائی اڈے   پر  800  سے زائد  پروازیں  منسوخ کر دی گئی ہیں۔

 

 



متعللقہ خبریں