ڈونلڈ ٹرمپ آج نیو یارک میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نیویارک میں ٹرمپ ٹاور پر متوقع پریس کانفرنس  میں ڈونلڈ ٹرمپ کرسی صدارت پر بیٹھنے کے بعد کے منصوبوں کے بارے میں بات کریں گے

648991
ڈونلڈ ٹرمپ آج نیو یارک میں پریس کانفرنس کر رہے ہیں

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایک طویل عرصے سے متوقع پریس کانفرنس آج نیو یارک میں کر رہے ہیں۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ نیویارک میں ٹرمپ ٹاور پر متوقع پریس کانفرنس  میں ڈونلڈ ٹرمپ کرسی صدارت پر بیٹھنے کے بعد کے منصوبوں کے بارے میں بات کریں گے۔

 وہ اب تک اپنی کابینہ کے اور اپنے قریبی کام کرنے والے زیادہ تر افراد کے ناموں کا  تعین کر چکے ہیں اور  توقع کی جا رہی ہے کہ کانفرنس میں وہ اپنے سے متعلق تنقیدوں کا جواب دیں گے۔

ڈیموکریٹ پارٹی کی طرف سے  دعوے کئے گئے ہیں کہ ٹرمپ کو منتخب کروانے کے لئے صدر ولادی میر پوٹن نے خاص طور پر ڈیجیٹل حملے کروائے ہیں لیکن ٹرمپ  ان دعووں کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے۔

آخر میں ٹرمپ کی طرف سے اس دعوے کے جواب کا بھی شدت سے انتظار کیا گیا کہ روس کے پاس ٹرمپ کے خلاف استعمال کئے جا سکنے والے مناظر ہیں لیکن انہوں نے ان دعووں کے جواب میں بھی خاموشی اختیار کئے رکھی۔

توقع ہے کہ پریس کانفرنس میں وہ اوباما کی ہیلتھ کئیر نامی اصلاحات کو مکمل طور پر ختم کرنے یا کرنے کے بارے میں بیان جاری کریں گے۔

واضح رہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ کے صدارتی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد 15 دسمبر کو پریس کانفرنس کرنے کا اعلان کیا تھا لیکن بعد ازاں اسے ملتوی کر دیا۔



متعللقہ خبریں