دو بڑی کمپنیوں کو واپس ملک میں واپس لا کر 8 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا

ہم بیرون ملک پیداوار دینے والی دو بڑی کمپنیوں کو واپس  ملک میں  لا ئیں گے اور 8 ہزار افراد کو روزگار فراہم کریں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ

639902
دو بڑی کمپنیوں کو واپس ملک میں واپس لا کر 8 ہزار افراد کو روزگار فراہم کیا جائے گا

امریکہ کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ  وہ بیرون ملک پیداوار دینے والی دو بڑی کمپنیوں کو واپس  ملک میں  لا ئیں گے اور 8 ہزار افراد کو روزگار فراہم کریں گے۔

اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا ہے کہ امریکہ کی چوتھی سب سے بڑے سیل فون  آپریٹر 'سپرنٹ' نامی فرم  اور گلوبل ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی 'ون ویب'   امریکہ میں ترتیب کے ساتھ 5 ہزار اور 3 ہزار افراد کے لئے روزگار فراہم کریں گی۔

ٹرمپ نے مذکورہ پلان کے جاپان کی  ٹیلی کمیونیکیشن  اور انٹر نیٹ کمپنی سوفٹ بینک کے چیف ایگزیکٹیو ماسایوشی سن کی طرف سے تیار کئے جانے کا ذکر کیا ہے ، انہوں نے اپنی انتخابی مہم کے دوران امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنیوں کے بیرون ملک پیداوار دینے پر تنقید کی تھی  اور ان کمپنیوں کو واپس ملک میں لا کر   ملک میں روزگار کی شرح میں اضافہ کرنے کا وعدہ کیا تھا۔

ٹرمپ کے بیان کے بعد نیویارک اسٹاک مارکیٹ بند  ہونے کے بعد ہونے والی محدود  کاروائیوں میں سپرنٹ کی فی حصص  قدر میں پہلے 0.5 فیصد  اضافہ ہوا جو بعد میں کم ہو کر 1 رہ گیا۔



متعللقہ خبریں