ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کی سرکاری طور پر توثیق

ٹرمپ بیس جنوری کو با ضابطہ طور پر اپنے عہدے کا حلف اٹھاتے ہوئے اپنے عہدے پر فائز ہو جائینگے

634334
ڈونلڈ ٹرمپ کے صدر منتخب ہونے کی سرکاری طور پر توثیق

متحدہ امریکہ میں   8  نومبر کے انتخابات میں   فتح  یاب  رہنے والے  ڈونلڈ  ٹرمپ  کی    ملک  بھر میں 538  رکنی   الیکٹورل کالج   کی ووٹنگ میں  لازمی   270    نشستوں کی حد کو پار کرتے ہوئے   صدر  بننے   کی توثیق کر دی  گئی ہے۔

اب ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری کو امریکی صدر کے عہدے کا باضابطہ حلف اٹھائیں گے۔

دوسری جانب امریکی صدارتی انتخاب کے 6 ہفتے بعد  کل  امریکہ کے الیکٹورل کالج میں اگلے امریکی صدر اور نائب صدر کے لیے پولنگ ہوئی۔

ہر امریکی  ریاست سے چنے گئے 538 نامزد اراکین نے اگلے امریکی صدر اور نائب امریکی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے۔ الیکٹورل کالج کے نتائج سے 6 جنوری کو سرٹیفکیٹ آف ووٹ تیار کیا جائے گا جو کہ حکومتی ریکارڈ کا مستقل حصہ بن جائے گا ، بعد ازاں  ڈونلڈ ٹرمپ 20 جنوری 2017 کو امریکہ کے 45 ویں  صدر کی حیثیت سے اپنے  عہدے کا باضابطہ حلف اٹھائیں گے۔

واضح رہے کہ ان انتخابات کا نتیجہ ملکی سطح پر منعقد ہونے والے انتخابات کے نتائج  کے قریب ہی ہوتا ہے۔



متعللقہ خبریں