شام کے بارے میں ایک خفیہ اجلاس گزشتہ ہفتے منعقد ہوا،کینیڈئن وزیر کا انکشاف

کینیڈا کے  وزیر  خارجہ  اسٹیفن ڈیون  نے  کہا ہے کہ شامی مخالفین،اقوام متحدہ  اور شام کی  سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت 15 مختلف ممالک  کے  وفود  11 تا 13 نومبر کے درمیان ایک  اجلاس منعقدہوا

611511
شام کے بارے میں  ایک خفیہ اجلاس گزشتہ ہفتے منعقد ہوا،کینیڈئن وزیر کا انکشاف

کینیڈا میں گزشتہ   اواخر ہفتہ   شام  کے مستقبل کے بارے میں  ایک عالمی اجلاس  منعقد ہوا۔

 کینیڈا کے  وزیر  خارجہ  اسٹیفن ڈیون  نے  کہا ہے کہ شامی مخالفین،اقوام متحدہ   اور شام کی  سماجی تنظیموں کے نمائندوں سمیت 15 مختلف ممالک  کے  وفود  11 تا 13 نومبر کے درمیان ایک  اجلاس منعقد     ہوا جس میں  روس اور ایرانی نواز  اسد انتظامیہ  کے علاوہ  دیگر گروہوں کے درمیان دشمنی کی  فضا کے خاتمے  کےلیے امن مذاکرات  کے آغاز پر زور دیا گیا ۔

 ڈیون نے کہا کہ کینیڈا اور اس کے دوست ممالک  شام  میں    بحالی امن  کےلیے کوششیں کر رہے ہیں  اور ہم چاہتےہیں  کہ شام میں   فی الفور خانہ جنگی کا خاتمہ ہو سکے ۔    اس سلسلے میں   کینیڈا میں متعین ترک سفیر  سلچوک اونال  نے   اجلاس میں  پناہ گزینوں     اور شام کی موجودہ صورتحال  پر  ایک   رپورٹ  پیش کی  اور پی کےکے  اور اس کی شام میں مصروف عمل شاخ پی وائی ڈی  کے بارے میں بھی اجلاس کو  آگاہ کیا۔

 اجلاس مین  امریکہ،برطانیہ،فرانس،اٹلی،ڈنمارک،ہالینڈ،ناروے،سویڈن ،اردن اور بعض دیگرممالک کے نمائندے شامل تھے۔



متعللقہ خبریں