انڈو نیشیا میں کشتی ڈوبنے سے 20 افراد ہلاک 30 سے زائد لاپتہ

ڈوبنے والی کشتی پر 93 افراد سوار تھے اور يہ ملائيشيا سے انڈونيشيا کے جزيرے باٹام کے سفر پر گامزن تھی جب بدھ کی صبح يہ حادثہ پيش آيا

602330
انڈو نیشیا میں کشتی ڈوبنے سے  20 افراد ہلاک 30 سے زائد لاپتہ

انڈو نیشیا  کے  شمال  میں  واقع باٹام جزیرے   کے کھلے سمندر میں  غیر قانونی    مزدوروں کو  لے جانے والی  کشتی  ڈوبنے سے  20 افراد ہلاک  ہوگئے ہیں۔

ڈوبنے والی کشتی پر 93 افراد سوار تھے اور يہ ملائيشيا سے انڈونيشيا کے جزيرے باٹام کے سفر پر گامزن تھی جب بدھ کی صبح يہ حادثہ پيش آيا۔

مقامی پوليس چيف سام بودی گُسڈيان نے بتايا بيس افراد کی لاشيں نکال لی گئيں جبکہ انتاليس کو بچا ليا گيا ہے۔ تيس سے زائد افراد تاحال لاپتہ ہيں۔ پوليس کو شبہ ہے کہ کشتی پر گنجائش سے زائد افراد سوار تھے اور اسی وجہ سے حادثہ پيش آيا

ڈوبنے والے تمام مزدور غیر قانونی طور پر انڈونیشا  میں مقیم ہیں۔



متعللقہ خبریں