مولدووا میں نئے صدر کا انتخاب اب دوسرے مرحلے میں ہوگا

سوموار کے روز سامنے آنے والے انتخابی نتائج کے مطابق ایگور ڈوڈون 48.46 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جب کہ ان کی یورپ نواز حریف مائیا ساندو کو 38.42 فیصد ووٹ پڑے

600227
مولدووا میں نئے صدر کا انتخاب اب دوسرے مرحلے میں ہوگا

مولدووا  نئے صدر  کے انتخاب  کے لیے کل  اتوار کے روز ہونے والے  انتخابات  میں  کو ئی بھی امیدوار  50 فیصد ووٹ حاصل کرنے  میں کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے  اب نئے صدر کا انتخاب دوسرے مرحلے میں کیا جائے گا۔

سوموار کے روز سامنے آنے والے انتخابی نتائج کے مطابق ایگور ڈوڈون 48.46 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب رہے، جب کہ ان کی یورپ نواز حریف مائیا ساندو کو 38.42 فیصد ووٹ پڑے۔ بتایا گیا ہے کہ اب ان دونوں رہنماؤں کے درمیان براہ راست مقابلہ 13 نومبر کو انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ہو گا۔ مولدووا میں گزشتہ 20 برس میں یہ پہلا موقع تھا کہ عوام نے صدر کے براہ راست انتخاب کے لیے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا۔



متعللقہ خبریں