آسڑیلیا میں مقامی عوام کو دین اسلام سے روشناس کرایا جا رہا ہے
آسڑیلوی شہریوں نے ترک تارکین وطن کی جانب سے اولین طور پر تعمیر کردہ ریڈ فیرن جامع مسجد کی زیارت کرتے ہوئے آگاہی حاصل کی
آسڑیلیا میں اسلام فوبیا کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں سڈنی شہر کی ایک مسجد میں آسڑیلوی زائرین کی میزبانی کرتے ہوئے دین اسلام کو سمجھانے کی کوشش کی گئی۔
آسڑیلوی شہریوں نے ترک تارکین وطن کی جانب سے اولین طور پر تعمیر کردہ ریڈ فیرن جامع مسجد کی زیارت کرتے ہوئے آگاہی حاصل کی۔
مسجد کی آرائش سے بڑے محظوظ ہونے والے زائرین کا کہنا تھا کہ یہ دین اسلام کو قریب سے جاننے کے لیے ان کے لیے ایک اہم موقع ثابت ہوا ہے۔
امام مسجد نے اس سرگرمی کے حوالے سے ٹی آرٹی کو معلومات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ مسلمانوں کو دین اسلام کی صحیح طرح سمجھتے ہوئے بیرون ملک میں بڑے احسن طریقے سے بیان کرنے کی ضرورت ہے۔
ملک میں بڑھنے والی اسلام دشمنی کے خلاف جدوجہد کے دائرہ کار میں اسی طرح کی سرگرمیاں دیگر مسلم طبقے بھی اپنی اپنی مساجد میں سر انجام دے رہے ہیں۔
متعللقہ خبریں
مشرق وسطی میں کشیدگی کی فضا میں گراوٹ کے لیے اعتدال پسندی سے کام لیا جائے، گوٹریس
مشرق وسطی میں کشیدگی کی فضا میں گراوٹ کے لیے اعتدال پسندی سے کام لیا جائے، گوٹریس