وزیراعظم نواز شریف صدر الہام علی ایف کی دعوت پر آذربائیجان کے تین روزہ دورے پر

وزیراعظم کا آذربائیجان کا دورہ ہمسایہ اور علاقائی ممالک سے پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے اور انہیں مستحکم کرنے کے لئے ان کے وژن کا عکاس ہے

588493
وزیراعظم نواز شریف صدر الہام علی ایف کی دعوت پر آذربائیجان کے تین روزہ دورے پر

وزیراعظم نواز شریف صدر الہام علی ایف کی دعوت پر آج آذربائیجان کے تین روزہ دورے پر روانہ ہورہے ہیں۔ وزیر اعظم کے ہمراہ اعلیٰ سطح کا ایک وفد ہوگایہ آذربائیجان کا ان کا پہلا دورہ ہوگا ۔

پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان مشترکہ تاریخ ، ثقافت اور مذہب پر مبنی قریبی اور تعاون پر مبنی تعلقات ہیں۔
جموں و کشمیر کے تنازعے اور بالائی قارا باغ کے مسئلے پر باہمی تعاون پاکستان اور آذربائیجان کے درمیان ہم آہنگی کا واضح ثبوت ہے۔ دونوں ممالک کا اہم علاقائی اور عالمی امور پر بھی یکساں نقطہ نظر ہے اور وہ اقوام متحدہ ، ا سلامی تعاون تنظیم اوراقتصادی تعاون تنظیم سمیت علاقائی اور عالمی فورمز پرایک دوسرے سے قریبی تعاون کررہے ہیں۔
وزیراعظم کا آذربائیجان کا دورہ ہمسایہ اور علاقائی ممالک سے پاکستان کے تعلقات کو فروغ دینے اور انہیں مستحکم کرنے کے لئے ان کے وژن کا عکاس ہے۔ آذربائیجان کی قیادت سے بات چیت کے دوران دو طرفہ تعلقات، اقتصادی تعاون اور تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا

یہ دورہ پڑوسی اورعلاقائی ممالک کے ساتھ تعلقات اورتعاون کو فروغ دینے کیلئے وزیراعظم پاکستان کے وژن کی عکاسی کرتا ہے۔پاکستان علاقائی ممالک کے ساتھ گہرے تاریخی اورثقافتی رشتوں کی بہت قدر کرتاہے اوروہ ان ممالک کے ساتھ تعاون پرمبنی تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

باکو میں قیام کے دوران وزیراعظم محمد نوازشریف آذربائیجان کے صدرالہام علی ایف  اور وزیراعظم آرتھورطاہرراسی زادے سے بات چیت کریں گے،دونوں ممالک کی قیادت دوطرفہ تعلقات اوراقتصادی تعاون بالخصوص تجارت اورسرمایہ کاری کوفروغ دینے کے طریقوں کا جائزہ لیں گے۔



متعللقہ خبریں