سارکوزی کو مالی مدد دینے کا ثبوت مل گیا:میڈیا پارٹ نیوز پورٹل کا انکشاف

دعوی کیا گیا ہے کہ  لیبیا کے معزول اور مرحوم   صدر معمر قدافی   نے  فرانس کے سابق صدر نکولس سارکوزی کو سن 2007 کی انتخابی مہم   کے لیے مالی امداد  فراہم کی تھی  جس کا تحریر ثبوت مل گیا ہے

578630
سارکوزی کو مالی مدد دینے کا ثبوت مل گیا:میڈیا پارٹ نیوز پورٹل کا انکشاف

  دعوی کیا گیا ہے کہ  لیبیا کے معزول اور مرحوم   صدر معمر قدافی   نے  فرانس کے سابق صدر نکولس سارکوزی کو سن 2007 کی انتخابی مہم   کے لیے مالی امداد  فراہم کی تھی  جس کا تحریر ثبوت مل گیا ہے۔

 اس خبر   کو  میڈیا  پارٹ خبر رساں    ویب سائٹ نے جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ  لیبیا کے  سابق وزیر تیل شکرو غنم کی ڈائری میں  اس بات کا انکشاف کیا گیا ہے جو کہ سن 2012 میں ویانا میں مردہ حالت میں پائے گئے تھے ۔

 یہ بھی بتایا  گیاہے کہ ناروے کی  ایک  کمپنی   سے  متقل  دائر مقدمے   کی تفتیش کے سلسلے میں   ہالینڈ  میں مقیم غنم کے داماد کے گھر میں  چھاپے کے دوران یہ ڈائری حکام کو ملی جسے انہوں نے فرانسیسی  حکام کے حوالے کر دیا ۔

 نیوز پورٹل کے مطابق ، ڈائری میں درج ہے کہ   سارکوزی کو اس سلسلے میں  لیبیا کے سابق لیڈر نے  6٫5 ملین یورو سے زائد رقم     دی تھی ۔

 یاد رہے کہ  تیونس میں گرفتار لیبیا کے سابق وزیر اعظم بغدادی محمودی   نے  بھی  اپنے وکلا٫ کے توسط سے  کہا تھا کہ    قدافی نے  سن 2007 کی انتخابی مہم کےلیے سارکوزی  کو مالی اعانت فراہم کی تھی ۔

 

 

 



متعللقہ خبریں