آذربائیجان ریفرنڈم  میں عوام کا آئینی ترامیم کے  حق میں ووٹ

مرکزی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اکیانوے فیصد سے زائد رائے دہندگان نے صدر کے عہدے کی آئینی مدت پانچ سے بڑھا کر سات سال کرنے کے حق میں رائے دی

577861
آذربائیجان ریفرنڈم  میں عوام کا آئینی ترامیم کے  حق میں ووٹ

آذربائیجان میں ہونے والے ریفرنڈم  میں عوام  نے آئینی ترامیم کے  حق میں ووٹ دیا ہے۔

کروائے جانے والے ریفرنڈم  میں آئین کی شق نمبر  29 میں ترمیم  کے حق میں  86٫6 فیصد ووٹ پڑے۔

مرکزی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ اکیانوے فیصد سے زائد رائے دہندگان نے صدر کے عہدے کی آئینی مدت پانچ سے بڑھا کر سات سال کرنے کے حق میں رائے دی۔

ناقدین کا کہنا ہے کہ صدر الہام علی ایف اس ریفرنڈم میں منظور ہونے والی اُس ترمیم کے ذریعے آئندہ اپنی اولاد کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں، جس میں صدارت کے امیدوار کے لیے کم از کم پینتیس سال کی عمر کی شرط ختم کرنے کا ذکر کیا گیا ہے۔

اس ریفرنڈم سے  صدر الہام علی ایف کی گرفت اور مضبوط ہو جائے گی۔



متعللقہ خبریں