امدادی قافلوں کو روس نے نشانہ بنایا، امریکہ

امریکی حکام  کا کہنا   ہے کہ جس وقت قافلے پر حملہ ہوا اس وقت 2 ایس یو 24 روسی جنگی جہاز حلب میں حملے کے مقام پر فضا میں موجود تھے

574391
امدادی قافلوں کو روس نے نشانہ بنایا، امریکہ

متحدہ امریکہ   کا کہنا ہے کہ   19 ستمبر کو   شام کے شہر حلب میں  20 شہریوں کی  ہلاکت کا موجب بننے اقوام متحدہ کے  ایک امدادی قافلے    کو روس کے 2 جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا۔

 بی بی سی    انٹرویو میں    امریکی حکام  کا کہنا   ہے کہ جس وقت قافلے پر حملہ ہوا اس وقت 2 ایس یو 24 روسی جنگی جہاز حلب میں حملے کے مقام پر فضا میں موجود تھے۔

وائٹ ہاؤس  کے  ترجمان بن  روڈس    کا بھی کہنا ہے  کہ  یہ  حملہ   اسد قوتوں   یا پھر  روسی  طیاروں نے کیا تھا۔ انہوں  نے  کہا کہ "ہر صورت  ہم   اس فضائی حملے کی ذمہ داری  روسی  انتظامیہ پر  عائد کرتے ہیں۔"

برطانوی  روزنامہ ڈیلی ٹیلی گراف نے     لکھا ہے کہ ایک   اتحادی قوتوں  کے حکام   کا کہنا ہے کہ  روس  کا   شام میں اقوام متحدہ کے امدادی قافلوں پر حملہ  شام میں اس کی   حرکتوں  کا   ایک براہ  راست حصہ ہے۔

 دوسری جانب روس نے حملے کا الزام مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ فضائی حملہ نہ توروس نے کیا ہے اور نہ ہی شامی حکومت کا کوئی طیارہ اس میں ملوث ہے۔

شامی  فوج نے بھی اپنے اعلان میں کہا ہے کہ  "یہ  دعوے  حقائق کے بالکل منافی ہیں۔"

واضح رہے کہ گزشتہ روز اقوام متحدہ کی جانب سے 31 گاڑیوں پر مشتمل قافلہ شام میں جاری جنگ سے متاثرہ افراد کی مدد کے لئے بھیجاگیا تھا جس پر حملہ کرکے 32 رضاکاروں کو ہلاک کردیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں