ترکی میں بغاوت کی کوشش کے موضوع پر امریکہ میں پینل کا اہتمام
نیو یارک میں "ورلڈ پالیسی انسٹیٹیوٹ" کے زیرِ اہتمام 23 ستمبر کو منعقد ہونے والے پینل میں فوجی بغاوت کی کوشش کے حوالے سے حقائق پر روشنی ڈالی جائیگی
ترکی میں بغاوت کی کوشش کو اب کی بار متحدہ امریکہ میں مذاکرات کی میز پرلایا جا رہا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے حکومتی و مملکتی سربراہان کے یکجا ہونے والے نیو یارک میں "ورلڈ پالیسی انسٹیٹیوٹ" کے زیرِ اہتمام 23 ستمبر کو منعقد ہونے والے پینل میں فوجی بغاوت کی کوشش کے حوالے سے حقائق پر روشنی ڈالی جائیگی۔
"ترکی میں ناکام فوجی بغاوت کی اناٹومی" کے زیر عنوان منعقدہ پینل میں اقوام متحدہ کے منتظمین، اعلی حکام، امریکی اور بین الاقوامی میڈیا کے نمائندے، اکیڈمیشنز اور مختلف شہری تنظیموں کے سربراہان شرکت کریں گے۔
اس اجلاس کی صدارت ترکی کے سابق وزیر اعظم مسعود یلماز کریں گے۔
پینلز کے مقریرین میں امریکی بری قوتوں کے ریٹائرڈ بریگیڈیر جنرل مارک کیمت ، پرنسٹن یونیورسٹی، اتاترک ، عثمانی و جدید ترکی امور کے مرکز سے پروفیسر ہیلتھ لاوری اور باشاک شہر یونیورسٹی کی پروفیسر گل نور کی طرح کی اہم شخصیات شامل ہیں۔
یہ پینل امریکی میڈیا سمیت عالمی سربراہان کو صحیح معلومات فراہم کرنے کے لحاظ سے اہمیت کا حامل ہے۔