ناوابستہ تحریک کے اعلامیہ میں اسرائیل کو انتباہ
اعلامیہ میں اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور مشرقی القدس سے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے علاقے میں دو مملکتی حل کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے
اسرائیل کو مقبوضہ سر زمین کو ترک کرنے کے حوالے سے ایک انتباہ نا وابستہ تحریک نے بھی دیا ہے۔
ونیزویلا میں 120 رکن مملکتوں میں سے 104 کے نمائندوں کی شراکت سے منعقدہ سترہویں نا وابستہ تحریک سمٹ اختتامی اعلامیہ کے ساتھ نکتہ پذیر ہوا ہے۔
اعلامیہ میں اسرائیل سے مقبوضہ فلسطینی علاقوں اور مشرقی القدس سے انخلاء کا مطالبہ کرتے ہوئے علاقے میں دو مملکتی حل کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
اعلامیہ کے متن میں ایک دوسرا پیش پیش معاملہ مہاجرین کی صورتحال پر مبنی ہے۔ نا وابستہ تحریک کے رکن ممالک نے تمام تر حکومتوں پر مہاجرین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے ذمہ داریاں پائے جانے پر زور دیا ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ڈھانچے پر بھی نظر ثانی کیے جانے کا مطالبہ پیش کرنے والے اعلامیہ میں کونسل کو " کہیں زیادہ جمہوری، شفاف اور اعلی نمائندگی" کی شکل میں ڈھالنے کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔
اس سمٹ میں ترکی کی نمائندگی وزیر خارجہ میولود چاوش اولو نے کی۔
نا وابستہ تحریک کا آئندہ کاسمٹ سن 2019 میں آذربائیجان میں منعقد ہو گا۔