شمالی کوریا میں سیلاب، 133 افراد ہلاک 395 لاپتہ

سیلاب میں 35 ہزار 500 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور ایک لاکھ 7 ہزار افراد گھروں کو ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں

569737
شمالی کوریا میں سیلاب، 133 افراد ہلاک 395 لاپتہ

شمالی کوریا سیلاب کی آفت سے نبرد آزما ہے۔

اقوام متحدہ کے حکام کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق سیلاب کی وجہ سے اس وقت تک 133 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ 395 افراد لاپتہ ہیں۔

ایک لاکھ 7 ہزار افراد گھروں کو ترک کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

سیلاب میں 35 ہزار 500 سے زائد گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

تقریباً 16 ہزار ہیکٹر  زرعی اراضی زیر آب آ گئی ہے اور کم از کم ایک لاکھ 40 ہزار افراد فوری امداد کے منتظر ہیں۔



متعللقہ خبریں